12 اکتوبر، 2016، 11:28 AM

ہیلری کلنٹن نے سعودی عرب اور قطر کی طرف سے داعش کی حمایت کا اعتراف کرلیا

ہیلری کلنٹن نے سعودی عرب اور قطر کی طرف سے داعش کی حمایت کا اعتراف کرلیا

امریکہ کی صدارتی امیدوار اور سابق وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی ایک ایمیل میں سعودی عرب اور قطر کی طرف سے داعش کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر داعش کو مالی اور جنگی وسائل کے سلسلے میں بھر پور امداد فراہم کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی صدارتی امیدوار اور سابق وزير خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنی ایک ایمیل میں سعودی عرب اور قطر کی طرف سے داعش کی حمایت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر داعش کو مالی اور جنگی وسائل کے سلسلے میں بھر پور امداد فراہم کررہے ہیں۔ وکی لیکس نے اپنے تاوہ ترین انکشاف میں کہا ہے کہ ہیلر؛ی کلنٹن نے اپنے انتخاباتی کیمپئن کے ڈائریکٹر ایمیل ارسال کی جس میں اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب اور قطر داعش کو بڑے پیمانے پر امداد فراہم کررہے ہیں اور اگر ان دونوں ممالک کی امداد نہ ہو تو داعش ایک دن بھی زندہ نہیں رہ سکتے۔ کلنٹن کا کہنا ہے کہ ہمیں کرد پیشمرگہ کی بھر پور حمایت کرنی جاہیے کیونکہ وہ داعش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور سعودی رعب اور قطر پر دباؤ ڈالنا چاہیے تاکہ وہ داعش اور دیگر سنی دہشت گرد تنظیموں کی مخفیانہ حمایت بند کردیں۔ ذرائع کے مطابق خود ہیلری کلنٹن پر بھی داعش کی تشکیل اور اس کی مدد کرنے کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

News ID 1867535

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha